09 مارچ ، 2025
راولپنڈی میں پڑوسی نے ہمسایے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو آرا مشین سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو تحریری درخواست دی۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ملزم ذاکر خان نے مستری کے ہمراہ حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔
پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔