Time 09 مارچ ، 2025
دنیا

شام میں جاری چھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

شام میں جاری چھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی
فوٹو: فائل

دمشق: شام کےصوبے لطاکیہ میں سکیورٹی فورسز اور سابق صدر بشارالاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا۔

شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق جھڑپوں میں ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جن میں 745 شہری اور 270 سےزیادہ جنگجو شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لطاکیہ میں جھڑپوں کے بعد عبوری صدر احمد الشرع نے قومی یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے اور جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی ہلاکتوں پراقوام متحدہ، عرب لیگ اور امریکا کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی نے شام میں سویلین کے قتل عام کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ ولکر ترک کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شام میں خاندانوں کے قتل عام کی رپورٹ انتہائی پریشان کن ہیں، قتل عام کی فوری تحقیقات اور ذمےداروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایڈہانوم نے بھی شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی سہولیات اور ایمبولنس سروس پر حملوں سے عوام تک طبی سہولیات کی رسائی متاثر ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ شامی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جمعرات سے مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :