Time 09 مارچ ، 2025
پاکستان

یونان کشتی حادثےکا مرکزی ملزم عثمان ججہ گرفتار ہوگیا

گوجرانوالا: ایف آئی اے نے  یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق عثمان ججہ سیالکوٹ جیل سے فرار ہوا تھا اور فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں روپوش تھا۔

ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ  عثمان ججہ انسانی اسمگلنگ کا عالمی ریکٹ چلاتا تھا۔

یونان کشتی حادثہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پیش آیا تھا، حادثے میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، حادثے کے وقت عثمان ججہ لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں سیالکوت جیل میں تھا۔

ایف آئی اے نے سیالکوٹ جیل میں موجود عثمان ججہ کی حوالگی کےبارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا تاہم  عثمان ججہ مقدمے میں ضمانت حاصل کرکے جیل سے فرار ہوگیا تھا جس کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی۔


مزید خبریں :