Time 10 مارچ ، 2025
جرائم

پنجگور میں فائرنگ، حجام کی دکان چلانے والے 3 افراد جاں بحق

پنجگور میں فائرنگ، حجام کی دکان چلانے والے 3 افراد جاں بحق
تینوں افراد کاٹا گری میں حجام کی دکان چلاتے تھے اور جاں بحق افراد کا تعلق مبینہ طورپرسندھ سے تھا: پولیس/ فائل فوٹو

پنجگور میں کاٹاگری کے مقام پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کےمطابق تینوں افراد کاٹا گری میں حجام کی دکان چلاتے تھے  اور جاں بحق افراد کا تعلق مبینہ طورپرسندھ سے تھا۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں :