Time 10 مارچ ، 2025
دنیا

امریکا اوریوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے: ٹرمپ

واشگنٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا اوریوکرین کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر سعودی عرب سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین معدنیات کے معاہدے پر دستخط کردے گا مگر چاہتا ہوں کہ وہ امن کی خواہش کریں ۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس، چین اورایران فوجی مشقوں سے بالکل بھی پریشان نہیں، روس پرٹیرف سے متعلق بہت سی چیزوں پرغورکررہے ہیں۔

مزید خبریں :