Time 10 مارچ ، 2025
جرائم

دادو: ڈاکوؤں کی ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں میں لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

دادو میں ڈاکوؤں نے انڈس ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک مسافر کو قتل کر دیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دادو کی تحصیل میہڑ کے نواحی علاقے تھری محبت تھانے کی حدود میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، ایک کار اور مسافر کوچ پر فائرنگ کی اور خواتین سمیت مسافروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار غلام عباس مگسی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں کوچ کا کلینر اور ایک کار سوار مسافر ہے، لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :