Time 10 مارچ ، 2025
صحت و سائنس

میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی

میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی
متاثرہ مریض دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا، اسپتال میں انجکشن کا استعمال روک کر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی— فوٹو:فائل

میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے جان کی بازی ہار جانے والے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے گزشتہ روز 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے۔

متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض آج دم توڑ گیا، دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ دیگر متاثرہ مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ٹیکے کا استعمال روک دیا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے پروفیسرڈاکٹراسرارالحق طور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ انجکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجکشن پاؤڈر کی شکل میں تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :