10 مارچ ، 2025
قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارکباد دی۔
کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔