پاکستان
01 مارچ ، 2012

جنرل خالد شمیم وائیں آذربائیجان پہنچ گئے

راولپنڈی … چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں آذربائیجان سے دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے باکو پہنچ گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق باکو پہنچنے پر جنرل خالدشمیم وائیں نے آذربائیجان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جس کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بعد میں آذربائیجان کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔انہوں نے آذربائیجان کی افواج کے وار کالج کا بھی دورہ کیا۔

مزید خبریں :