Time 11 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ارب پتی امیتابھ بچن کا پہلا معاوضہ کتنا تھا اور ایک کمرے میں کتنے لوگوں کیساتھ گزارا کیا؟

ارب پتی امیتابھ بچن کا پہلا معاوضہ کتنا تھا اور ایک کمرے میں کتنے لوگوں کیساتھ گزارا کیا؟
'کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16' کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج  بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ  امیتابھ بچن  کی پہلی تنخواہ  سیکڑوں میں  تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16' کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔

اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں بھی گزارا کرچکے ہیں‘۔

اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ’ کالج سے پڑھائی کے بعد ملازمت کی تلاش میں کلکتہ آیا تھا جہاں 400 روپے ماہانہ تنخواہ پر نوکری مل گئی، اس دوران ہم 8 لوگ ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، 8 لوگوں کے کمرے میں 2 پلنگ تھے لہٰذا زمین پر سونا پڑتا تھا، پلنگ پر سونے کیلئے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے تھے لیکن بہت مزہ آتا تھا اور سب خوش رہتے تھے‘۔

مزید خبریں :