11 مارچ ، 2025
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پرپی ٹی آئی وکلا سے تلخ کلامی ہوئی۔
علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پرپی ٹی آئی وکلا اور علیمہ خان کےمابین تلخ کلامی ہوئی۔
علیمہ خان نے وکلا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سےصرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔
دوسری جانب نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے سخت رویے کی بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگادی۔ ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تسلی سے نعیم حیدر پنجوتھہ کی شکایت کو سنا اور بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کی وکلا سے تکرار پر ناراضی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ علیمہ خان کو وکلا سے الجھنے پر منع کریں گے۔