12 مارچ ، 2025
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی پر آمادگی سے پہلے یوکرین نے پیر کی رات روس پر 300 سے زائد ڈرونز سے بڑا حملہ کیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
روسی میڈیا نے بتایا کہ یوکرین کی جانب سے بھیجے گئے91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے جنہیں تباہ کر دیا گیا۔
تاہم اب روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کیا۔میئرکیف کا دعویٰ ہے کہ روس نے رات بھرفضائی حملےکیے۔نقصان کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ منگل کو سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگیا۔
معاہدہ جدہ میں یوکرینی اور امریکی حکام کے درمیان 8 گھنٹے سے زائد جاری مذاکرات کے بعد طے پایا۔ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے تھے جب کہ یوکرین کی نمائندگی یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرینی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نےکی۔