Time 12 مارچ ، 2025
جرائم

میہڑ: 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد تشدد سے قتل، 2 ملزمان گرفتار

میہڑ: 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد تشدد سے قتل، 2 ملزمان گرفتار
بچی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ قریبی درگاہ سید حاجن شاہ بخاری کے مزار پر زیارت کیلئے گئی تھی: پولیس/ فائل فوٹو

دادو کے شہر میہڑ میں  درگاہ سید حاجن شاھ بخاری کے قریب 8 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

میہڑ تھانہ اے سیکشن پولیس نے حاجن شاہ کالونی کی رہائشی 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بچی کے لواحقین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے رکھا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق مرکزی ملزم جنسار نوناری اور درگاہ کے فقیر نیک محمد پنہور کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ قریبی درگاہ سید حاجن شاہ بخاری کے مزار پر زیارت کیلئے گئی جہاں ملزم نے بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد سریہ اور اینٹیں مارکر قتل کر ڈالا تھا جب کہ ملزم نے  بچی کی آنکھیں بھی نکال لی تھیں۔

مزید خبریں :