Time 12 مارچ ، 2025
رمضان المبارک

چند روزہ تراویح پڑھ کر بقیہ چھوڑ دینے کے حوالے سے کیا حکم ہے؟

چند روزہ  تراویح پڑھ کر بقیہ چھوڑ دینے کے حوالے سے کیا حکم ہے؟
مفتیان کرام اس سلسلے میں کیا فرماتے ہیں؟

سوال: اگر کوئی شخص رات کے اوقات میں اپنی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے یا ملازمت کی وجہ سے روزانہ لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو اور وہ پانچ چھ روزہ ختم کرلے تو کیا یہ کافی ہے؟

جواب: تراویح میں ایک سنت تو یہ ہے کہ تراویح میں پورا قرآن پڑھا جائے یا سنا جائے اور دوسری سنت یہ ہے کہ پورے رمضان تراویح پڑھی جائے۔

اگر کوئی شخص چند روزہ تراویح پڑھ کر باقی رمضان تراویح نہ پڑھے تو دوسری سنت کا تارک ہو گا۔

اس لیےایسا شخص جو چند روزہ ختم قرآن کرچکا ہو اور بقیہ ایّام لمبی تراویح نہ پڑھ سکتا ہو، اسے اجازت ہے کہ وہ رمضان کے بقیہ ایّام میں مختصر تراویح پڑھ لے۔