12 مارچ ، 2025
فیصل آباد میں تھاناسمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے سے منشیات برآمد کرلی گئیں۔
پولیس کے مطابق تھاناسمن آباد کے ایس ایچ او کے کمرے میں چھاپہ مارا گیا جس دوران 4 کلو افیون اور 2 کلو چرس برآمد ہوئی، منشیات برآمد ہونے پر چاروں اہلکار فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمےمیں ایس ایچ او،سب انسپکٹر،کانسٹیبل اورڈرائیور نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے 6 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 منشیات فروشوں کوچھوڑا تھا، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے نشاندہی کی اور ڈی ایس پی فیکٹری ایریا نے کارروائی کی۔