12 مارچ ، 2025
چھانگا مانگا: کوئٹہ سے پشاور جانے والی دہشت گردی کا شکار ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین معجزانہ طور پر محفوظ ہیں۔
ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کا تعلق چھانگا مانگا چک نمبر 17 سے ہے۔
جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہےکہ وہ محفوظ ہیں۔
امجد یاسین کی زندہ بچ جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
امجد یاسین نے اپنے بھائی عامر کو فون کیا اور بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر امجد یاسین کی شہادت کی خبر گردش کررہی تھی۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے ہیں اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیےگئے ہیں۔