Time 13 مارچ ، 2025
پاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ: سلمان اکرم کا تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ

جعفر ایکسپریس حملہ: سلمان اکرم کا تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ
مل بیٹھ کر ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے ، پی ٹی آئی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت اور تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک بیان میں سلمان اکرم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ہمیں سیاست سے اوپر اٹھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے ، پی ٹی آئی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔


مزید خبریں :