13 مارچ ، 2025
کراچی: سی ویو کے قریب عوام نے فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق فلاحی ادارے کی ایمبولینس کا ڈرائیور گاڑی سے اتر کرگیا تو ملزم نے گاڑی چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ڈرائیور کے شور مچانے پر عوام نے ایمبولینس کو روکنے کی کوشش کی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے بعد ملزم کو عوام نے پکڑ لیا اور شدید تشدد کیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔