Time 13 مارچ ، 2025
پاکستان

کورنگی جام صادق پل 14 سے 17 مارچ تک ٹریفک کیلئے بند رہےگا

کورنگی جام صادق پل 14 سے 17 مارچ تک ٹریفک کیلئے بند رہےگا
کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کوگودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجاجائےگا: ٹریفک پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: کورنگی میں جام صادق پل 14 سے 17 مارچ تک ٹریفک کیلئے بند رہےگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جام صادق پل پرصبح 7 سے دوپہر 2 بجے تک ترقیاتی کام کیاجائےگا، اس دوران اور کورنگی، اخترکالونی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کوکورنگی روڈسے متبادل راستہ دیا جائے گا۔ 

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کوگودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجاجائےگا۔

دوسری جانب ڈیفنس سے ائیرپورٹ جانے والےکورنگی روڈ،کالاپل اور ایف ٹی سی فلائی کا راستہ استعمال کریں ۔

مزید خبریں :