13 مارچ ، 2025
اسلام آباد: جلیبیاں بیچنے والے ہنگو کے فٹبالر محمد ریاض کی اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا جب کہ وزیراعلیٰ کے پی نے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محمد ریاض کو کوچ بھرتی کرنے کا آرڈر بھی جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، اس کو ضائع نہیں کرنا۔