Time 13 مارچ ، 2025
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: محسن نقوی نے  ٹورنامنٹ کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا
جیو نیوز نے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی تھی__فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹرز کی آواز بن گئے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضےکم کرنے سے منع کردیا گیا ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین نے تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ جیو نیوز نے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی تھی۔

مزید خبریں :