Time 13 مارچ ، 2025
پاکستان

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟
14مارچ کو چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا اور صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا/ فائل فوٹو

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14مارچ کو چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا اور صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ صبح 11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام دن 3 بجے ہوگا  جب کہ چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ ، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقا اورشمالی و جنوبی امریکا میں بھی کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :