14 مارچ ، 2025
بھارت کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا کو بالی وڈ میں کئی مسائل کا سامنا رہا جس کا تذکرہ ان کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کیا۔
شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں اپنے والد کو بالی وڈ میں درپیش مسائل پر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے والد سے بہت متاثر ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا اور انہیں چہرے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوناکشی نے بتایا کہ میں نے ایسی کہانیاں بھی سنی ہیں جنہیں یقین نہیں آتا تھا کہ میرے والد اداکار بھی بن سکتے ہیں اور کہتے تھے 'ایسی کٹی پھٹی شکل لے کر کیسے ہیرو بنو گے۔'
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے والد کے کیرئیر میں سارے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور ان کا پیشہ تبدیل ہوتے دیکھا ہے، وہ میرے ہیرو ہیں اور میں اپنے والد کو بولتی تھی آپ اسی چہرے کے ساتھ ہیرو بنیں گے۔