Time 14 مارچ ، 2025
کاروبار

چینی کی کوئی قلت نہیں، سٹے باز اور ذخیرہ اندوز انڈسٹری کیخلاف سازش کر رہے: شوگرملز ایسوسی ایشن

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے مطابق ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، چینی کی قلت سے متعلق افواہیں پھیلاکر مفادپرست عناصرملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔

پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز چینی کی قلت کے حوالے سے بےسروپا باتیں پھیلاکر شوگرانڈسٹری کےخلاف سازش کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی کی قلت سے متعلق افواہیں پھیلاکر مفادپرست عناصر ملک میں ہیجان پیداکر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسری صنعتوں کی طرح شوگرانڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے۔

ترجمان کے مطابق رواں کرشنگ سیزن میں کسانوں کو گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من تک دیا گیا ہے، رواں سیزن گنےکی ریکوری کم ہوئی ہے اور چینی کے پیداواری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گنا پاکستان کی واحد فصل ہے جس نے کسانوں کو معاشی طور پر بچایا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور چینی 170 روپے فی کلو سے زائد فروخت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :