Time 14 مارچ ، 2025
پاکستان

طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل، رحیم یار خان کے سرکاری کالج کے پرنسپل کو ہٹادیا گیا

رحیم یارخان کے گورنمنٹ خواجہ فریدگریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔

کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

طالبات کی رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائرایجوکیشن نے ایکشن لیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کوعہدے سےہٹاکرلاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

معاملےکی تحقیقات کےکمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز  پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اساتذہ اور طلبہ ڈانس کرتے پائے گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید خبریں :