Time 15 مارچ ، 2025
پاکستان

گجراتی دہی بڑے سے دسترخوان کو سجائیں

گجراتی دہی بڑے سے دسترخوان کو سجائیں
فائل فوٹو

ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے افطار میں مزیدار کھانا مل جائے۔

آج آپ اپنے دسترخوان کی رونق گجراتی دہی بڑے بناکر  بڑھا سکتے ہیں جو گھر کے ہر فرد کو یقیناً پسند آئیں گے۔

اجزاء:

ماش کی دال ڈیڑھ کپ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل تلنے کے لیے، دہی ایک کلو، املی کی میٹھی چٹنی حسبِ ضرورت، ناریل پسا ہو ا آدھا چائے کاچمچ، ہرا دھنیا آدھی گڈی باریک کٹا ہوا، نمک ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، چاٹ مسالا ایک کھانے کا چمچ، بگھار کے لیے تیل 2کھانے کے چمچ، رائی ایک کھانے کا چمچ، کڑی پتا 2 ڈنڈی۔

ترکیب:

ماش کی دال 2 سے 3گھنٹے کے لیے بھگو دیں، پھراس کا پانی نکال کر پیس لیں (دال بالکل باریک نہ ہو، دانے دار رہنی چاہیے)، اس میں نمک ملالیں۔

 اب کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کرلیں، گولڈن ہوجائیں تو نکال کر ایک کُھلے برتن میں پانی میں ڈالتی جائیں، اس کے بعد دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔

اب ایک ڈش لیں اور پکوڑوں کو دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں، ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں، اوپر دہی ڈالیں، پھر اس پراملی کی چٹنی، ناریل، نمک، لال مرچ، چاٹ مسالا، رائی ،کڑی پتے کا بگھار اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔

مزید خبریں :