Time 16 مارچ ، 2025
دنیا

امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کردیا

امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کردیا
جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے الزام لگایا کہ ابراہیم رسول امریکا اور صدر ٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں۔

سفیر کے نکالے جانے پر اپنے ردعمل میں جنوبی افریقہ کے صدر نے امریکی اقدام کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت نے سفارتی آداب کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کی امداد معطل کر دی تھی، جس کی وجہ ایک متنازع قانون سازی بتائی گئی تھی جس کے تحت مبینہ طور پر سفید فام کسانوں کی زمینیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :