Time 16 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی: رمضان میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے لیاری اور قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوں ہلاک ہوگئے۔

رمضان المبارک کے مہینے  میں شہر بھر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاری کے کمیلا اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ قائد آباد پل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو  ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو زخمی بھی کیا جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :