Time 17 مارچ ، 2025
دنیا

امریکا کے یمن کے ساحلی شہر پر حملے، حوثی رہنما سمیت 53 افراد جاں بحق

امریکا نے آج یمن کے ساحلی شہر حدیدہ (Hodeidah) میں حملہ کیا جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملے میں جاں بحق افراد میں حوثی رہنما انصار اللہ عبدالملک بھی شامل ہیں۔

امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے اور حوثیوں کی جانب سے فائرکیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ میزائل امریکا کے لیے بڑاخطرہ ثابت نہیں ہوا، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی مال برداربحری جہازوں کو نشانہ بنا نے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اوریمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پرحملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :