17 مارچ ، 2025
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا جب کہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت اور غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔