Time 17 مارچ ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہوگا جیسا اب تک کسی نے نہیں دیکھا

ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہوگا جیسا اب تک کسی نے نہیں دیکھا
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فوٹو بشکریہ Sonny Dickson

آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔

اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔

تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر دیگر ماڈلز سے کتنا مختلف ہوگا۔

یعنی آئی فون 17 ائر دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ پتلا فون ہوگا۔

ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہوگا جیسا اب تک کسی نے نہیں دیکھا
چاروں آئی فونز کے فرنٹ ڈیزائن ایسے ہوں گے / فوٹو بشکریہ Sonny Dickson

ڈمی ماڈلز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر سے متعلق گزشتہ چند ماہ میں سامنے آنے والی افواہیں کافی حد تک درست ہیں۔

یہ نیا فون 6.6 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ آئی فون 17 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلومبرگ کی یک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔

ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔

ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہوگا جیسا اب تک کسی نے نہیں دیکھا
سائیڈز سے آئی فونز ایسے ہوں گے / فوٹو بشکریہ Sonny Dickson

رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔

جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔

اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔

مزید خبریں :