Time 17 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ویڈيو سے اگر کسی ایف آئی اے افسر کی دل آزادی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، اداکارہ نادیہ

اداکارہ نادیہ حسین نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کراچی کے دفتر میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ 

گزشتہ دنوں معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کو موصول ہونے والی فراڈ کال کے معاملے پر اداکارہ کو ایف آئی اے سائبر کریم ونگ نے طلب کیا۔

نادیہ حسین نے اپنا تفصیلی بیان تفتیش کاروں کو فراہم کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

نادیہ حسین نے کا کہنا تھا کہ فراڈ کال کی آن لائن شکایت درج کرادی تھی لیکن معلوم نہیں تھا کہ آن لائن شکایت کے باوجود ذاتی طور پر پیش بھی ہونا پڑتا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے بھی اپنا بیان درج کرایا۔

انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے حکام نے موبائل فون بھی فارنزک کیلئے تحویل میں رکھا ہوا ہے تاہم انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

میڈيا سے گفتگو میں نادیہ حسین کا کہنا تھاکہ میرے ویڈيو میسج سے اگر کسی ایف آئی اے افسر کی دل آزادی ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ حسین نے شوہر کی گرفتاری کےبعد واٹس ایپ پر موصول فیک کال کو  ایف آئی اے افسر سے منسوب کرکے ان پر الزامات لگائے تھے۔

مزید خبریں :