Time 18 مارچ ، 2025
کاروبار

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
فوٹو: فائل

کراچی: انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔

 انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 280 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا، آج انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے اضافے سے 282 روپے 7 پیسے ہے۔


مزید خبریں :