19 مارچ ، 2025
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامرجمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عامر جمال نے کہا کہ ایک انٹرنیشنل کرکٹرکو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انگلش محمد رضوان کی مادری زبان نہیں ہے۔
قومی آل راؤنڈر عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے بجائے سوشل میڈیا پر مسخرہ پن کریں، آپ کےفالوورز بھی بڑھیں گے۔