Time 19 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز نے کس اداکار کو سیٹ پر تھپڑ مارا جس سے وہ رو پڑا؟

نعمان اعجاز نے کس اداکار کو سیٹ پر تھپڑ مارا جس سے وہ رو پڑا؟
پاکستانی اداکار نے سیٹ پر نعمان اعجاز سے تھپڑ کھانے کا اعتراف کیا ہے/فوٹوفائل

پاکستانی اداکار رائید محمد عالم نے سینئر اداکار نعمان اعجاز سے سیٹ پر حقیقت میں تھپڑ  کھانے کا انکشاف کیا ہے۔

 اداکار رائید محمد عالم حال ہی میں نجی ٹی وی کے مہمان بنے جس دوران شو  کے شرکا میں شامل ایک لڑکی نے ان سے سوال کیاکہ کیا آپ نروس ہونے کی وجہ سے ڈائیلاگ بھولے ہیں؟

 سوال کے جواب میں اداکار رائید محمد عالم  نے اعتراف کیا کہ ’ ایسا کئی بار ہوا ہے اور خاص طور پر  اس وقت جب آپ کے سامنے  سینئر اداکار ہوں‘۔

دوران گفتگو اداکار رائید نے  ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’ جب میں نے کیرئیر کا آغاز کیا تو نعمان اعجاز کے ساتھ میرا ایک سین شوٹ ہورہا تھا اس  دوران مجھے آنسو نہیں آرہے تھے، 5 سے 6 ری ٹیک کے بعد بھی مجھے آنسو نہیں آئے ،اس صورتحال کو میں نے بڑا ایزی لیا اور  نعمان اعجاز سے ہنستے ہوئے کہا ’ مجھے آنسو نہیں آرہے ہیں،‘۔

رائید عالم کے مطابق’نعمان اعجاز نے مجھے قریب بلاکر زوردار  تھپڑ رسید کردیا اور اس کے 2 سیکنڈ بعد ہی میرے آنسو گرنے لگے، اس کے بعدانہوں  نے کہا ،  آنسو آگئے ہیں، لڑکا اب سین کرے گا‘۔

 اداکار نے اعتراف کیا کہ ’میں نے نعمان اعجاز سے بہت کچھ سیکھا ہے اس کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ جب ہم کیرئیرمیں نئے ہونے کے باعث کسی چیز کو بہت آسان لے رہے ہوتے ہیں اس وقت ہمارے سینئرز  ہماری وجہ سے کتنا ہمارے لیے سروائیو کرتے ہیں‘ ۔

سپر ماڈل بننے کیلئے ایک عام انسان میں کیا خصوصیات ہونی چاہیے؟ اس سوال پر اداکار رائید عالم نے بتایا کہ’ سپر ماڈل بننے کیلئے کسی بھی انسان کی  پرسنالٹی گروم ہونی چاہیے کیوں کہ اگر آپ کی پرسنالٹی متاثر کن ہوگی اس کے بعد ہی آپ کسی کو اپنے انداز گفتگو سے متاثر کرسکیں گے‘۔

مزید خبریں :