19 مارچ ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکار صبور علی اور اداکار علی انصاری کے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
جوڑے نے اپنے گھر آنے والی اس خوشی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا۔
صبور علی نے بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اس کا نام سیرینا علی رکھا گیا ہے۔
اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دینے کے بعد شوبز ستاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔