Time 19 مارچ ، 2025
پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری پر عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کردی

انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری پر عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کردی
مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ٹرک کی اسکرین توڑی اور بسکٹ چرائے، صرف ریکارڈ کے لیے بتا دوں کہ میں موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھا: عمر ایوب۔ فوٹو فائل

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج کر دی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے میری ضمانت منسوخ کر دی ہے، حسن ابدال کی ایف آئی آر میں میری ضمانت منسوخ کی گئی ہے۔

عمر ایوب خان کا کہنا ہے مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ٹرک کی اسکرین توڑی اور بسکٹ چرائے، یہ اس حکومت کی پی ٹی آئی کے خلاف رویے کی ایک جھلک ہے، صرف ریکارڈ کے لیے بتا دوں کہ میں موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھا۔

مزید خبریں :