19 مارچ ، 2025
اسلام آباد : پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) کی بجٹ تجاویز 2025-26 وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئیں۔
وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی بجٹ تجاویز میں پی بی ایف نے فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس سلیب میں کمی سمیت مقامی کپاس پر 18فیصد سیلز ٹیکس فی الفور ختم کرنے، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس پر آڈٹ 4 سال میں ایک دفعہ کیے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔
بجٹ تجاویز میں پی بی ایف نے مائننگ اور منرل سیکٹر، گرین پاکستان انیشیٹیو میں لیزکمپنیوں کو7 سال جبکہ بڑے تاجر پر ماہانہ 20 ہزار اور چھوٹے تاجر پر 10 ہزار ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی ہے۔ اسی طرح انڈسٹری کے فروغ کے لیے کم از کم ٹیکس کو سالانہ 0.25 فیصد جبکہ کمپنیز پر انکم ٹیکس ریٹ کو سالانہ 25 فیصد کیے جانے کی تجویز شامل ہے۔
پی بی ایف کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سپر ٹیکس پر بجٹ میں نظر ثانی کی جائے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے سیکشن 10 رولز 34 میں ترمیم کی جائے۔