Time 19 مارچ ، 2025
کاروبار

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگا، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگا، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فوٹو: فائل

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں کا نئے ریکارڈ بنانےکا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے اضافے سے  3 لاکھ 19 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1415 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 391 روپے ہوگئی۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 38 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :