Time 21 مارچ ، 2025
پاکستان

تونسہ: سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد کتابیں چوری

تونسہ: سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد  کتابیں چوری
محکمہ تعلیم کے 5 ملازمین سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا/ فائل فوٹ

پنجاب کے ضلع تونسہ میں سرکاری اسکول میں قائم گودام سے 43 ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری کرلی گئیں۔

تونسہ پولیس تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تونسہ کے بوائز ہائی اسکول میں قائم ویئر ہاؤس سے 43665 کتابیں چوری کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق سرکاری کتابیں چوری ہونے پراسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمہ داروں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا  اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق رواں سال کے نصاب کی کتابیں تونسہ کی سرکاری اسکولوں میں اسی ماہ میں تقسیم کرنا تھیں۔

مزید خبریں :