22 مارچ ، 2025
دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں لوگ رابطے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں حتیٰ کہ اب عام فون کالز کے بجائے واٹس ایپ پر ہی کالز کی جاتی ہیں۔
واٹس ایپ پر اینڈ ٹو-اینڈ انکرپشن کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کیلئے بھی واٹس ایپ پر ہی انحصار کرتی ہیں لیکن اس انتخاب کی وجہ سے ہماری پرائیویٹ تصویریں بھی گیلری میں دکھنے لگتی ہے۔
چونکہ واٹس ایپ سے کوئی بھی ویڈیو یا تصویر ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے ساتھ ہی وہ فوراً گیلری میں دکھنے لگتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے واٹس ایپ سے ڈاؤن لوڈ تصویر یا ویڈیوز آٹومیٹک گیلری میں محفوظ نہ ہوں تو اس کے لیے آپ کو اپنے واٹس ایپ میں کچھ سیٹنگز درکار ہیں۔
واٹس ایپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو آٹومیٹکلی محفوظ ہونے سے کیسے روکا جائے؟
واٹس ایپ کی تصاویر اور ویڈیو کو گیلری میں محفوظ ہونے سے روکنے کیلئے سیٹنگز میں جاکر چیٹس کا انتخاب کیجیے اور یہاں موجود media visblity کو آف کردیں، اس سے پہلے سے ڈاؤن لوڈ کی گئی تصویر اور ویڈیوز پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
اگر آپ کبھی آٹومیٹکلی میڈیا ڈاؤن لوڈ فیچر کو دوبارہ اپنانا چاہیں تواس آف کیے گئے فیچر کو کسی بھی وقت دوبارہ آن کر سکتے ہیں، اس طرح آپ کی تصاویر اور ویڈیو آٹومیٹکلی گیلری میں دکھنے لگیں گی۔
اس ترتیب کو تبدیل کرنے سے آپ کی مخصوص چیٹس یا گروپس کے لیے کیے گئے کسی بھی سابقہ آٹومیٹکلی ڈاؤن لوڈ پر اس کا اثر نہیں پڑے گا، مزید یہ آپ اس فیچر کو کسی ایک نمبر یا گروپ چیٹس کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔