Time 22 مارچ ، 2025
دنیا

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے

اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےلبنان کے مختلف علاقوں پر تقریباً 15 حملےکیے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لبنان پر حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں میں لبنان پر مزید حملےکیے جائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائرکیےگئے، اسرائیلی فوج نے راکٹ حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ بھی کیا۔

حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل میں کہا ہےکہ اسرائیل پر راکٹ حملے میں حزب اللہ کا کوئی ہاتھ نہیں،لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ  اسرائیل راکٹ حملےکا بہانہ بنا کر لبنان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب  غزہ میں بم باری سے 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ پانچ روز میں شہدا کی تعداد 630 سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

اقوام متحدہ انسانی امور ایجنسی نے غزہ کی بدترین انسانی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :