Time 22 مارچ ، 2025
پاکستان

زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا

زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا۔

ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کی گئیں۔ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند رہیں۔

ارتھ آور پر لائٹس 8 بج کر 30 منٹ پر  ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئیں۔

خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

مزید خبریں :