صحت و سائنس
08 مارچ ، 2013

بحیرہ روم کے لوگوں کی غذا دل کو صحت مند رکھنے والا غذائی پلان

بحیرہ روم کے لوگوں کی غذا دل کو صحت مند رکھنے والا غذائی پلان

میڈرڈ…بحیرہ روم اور اس کے پاس لوگوں کی غذا دل کو صحت مند رکھنے والا غذائی پلان ہے، بحیرہ روم کے قریب موجود ممالک یعنی اٹلی ، یونان اور اسپین کے لوگوں کی غذائیں دل کے امراض کو کم کرسکتی ہیں۔ اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق نے اس علاقے کے لوگوں کی غذاوٴں کی افادیت کو ظاہر کیا ہے۔تحقیق کے مطابق بحیرہ روم کے قریبی علاقوں کی غذائیں استعمال کرنے والوں کو دل کے دورے کاامکان30 فیصد تک کم ہوتا ہے۔ اس علاقے کے لوگوں کی غذاوٴں میں زیتون کاتیل ، مختلف پھلیاں، مچھلی، پھل، بادام ، اخروٹ، ناریل اور سبزیاں وغیرہ شامل ہیں۔یہ تحقیق 55 سے 80 برس تک کے افراد پر کی گئی تھی جن میں دل کے امراض کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :