23 مارچ ، 2025
عمرکوٹ: رہنما پیپلزپارٹی و رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کا کہنا ہے کہ نئی نہریں نکالنا نواز لیگ کا خواب ہے جو پورا نہیں ہوگا۔
عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تیمور تالپور نے کہا کہ نئی نہریں نکالنا نواز لیگ کا خواب ہے جو پورا نہیں ہوگا، اگر ایسا کیا گیا تو 24 گھنٹے میں اس حکومت کو لات مار کر گرا دیں گے ۔
پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی کے منع کرنے کےبعد بھی وہ کینالز نکال لیں، کچھ سیاسی اور مذہبی جماعتیں کینال منصوبے کو ضمنی انتخاب میں کارڈ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
دوسری جانب پانی کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف مزدوروں اور کسانوں کی تنظیموں نے حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی جبکہ میرپور خاص، بدین، نواب شاہ، دادو، عمر کوٹ اور پڈعیدن میں بھی مظاہرے کیے گئے ۔