23 مارچ ، 2025
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلموں میں کم عمر ہیروئنز سے متعلق پہلی بار ردعمل دے دیا۔
سلمان خان عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کے ٹریلر کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔
تقریب میں سلمان خان سے گزشتہ دنوں ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق پوچھا گیا جس پر سلمان نے کہا کہ ’کبھی ایسی گڑ بڑ ہوجاتی ہے کہ 6 سات رات سوئے نہیں پھر سوشل میڈیا والے پیچھے پڑ جاتے ہیں تو پھر ان کو دکھانا پڑتا ہے ابھی تک ہے‘۔
فلم ’سکندر‘ میں مرکزی کردار اداکار کرنے والی اداکارہ راشمیکا کی عمر 28 سال اور سلمان خان کی 59 سال عمر اور دونوں کی عمر میں بھی 31 سال کا فرق ہے۔
ہیروئن کی کم عمری سے متعلق سلمان خان نے کہا کہ ’ہیروئن اور مجھ میں 31 سال کا فرق ہے جب ہیروئن کو اور اس کے والد کو مسئلہ نہیں ہے تو تم کو کیوں مسئلہ ہے بھائی؟
انہوں راشمیکا کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اب جب ان کی شادی ہوجائے گی اور ان بچی ہوجائے گی بڑی اسٹار ہوجائے گی تو اس وقت وہ بھی میرے ساتھ کام کرے گی نا، ممی کی اجازت تو مل ہی جائے گی نا؟ اس پر اداکارہ نے بھی ہاں میں سر ہلایا۔
خیال رہے کہ فلم ’سکندر‘ 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی جس میں سلمان خان، ستھیاراج، راشمیکا، کاجول اگروال اور دیگر شامل ہیں۔