جرائم

کراچی: واٹرٹینکرکی موٹرسائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، جنم لینے والا بچہ بھی چل بسا

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ  ملیر ہالٹ کے قریب پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچےکو جنم دیا تاہم بچہ بھی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے، حادثہ ممکنہ طور  پر واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  واٹر ٹینکر ہائی وےکی جانب سے آرہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے واٹر ٹینکر  تیزی سے شارع فیصل کی طرف آیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار میاں بیوی واٹرٹینکر کی زد میں آئے۔

مزید خبریں :