Time 24 مارچ ، 2025
کھیل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
پاکستانی نژاد محمد عباس بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے— فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

محمد عباس پاکستان میں پیدا ہوئے اور پھر فیملی کے ہمراہ  نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، محمد عباس پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن کی بھی نمائندگی کی اور فائر بورڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

بورڈ کا بتانا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے اسکواڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل،  مارک چیپمین،  جیکب ڈفی اور مچل ہے شامل ہیں جبکہ نک کیلی، ول او رورکے، بین سئیرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بورڈ کے مطابق میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز  29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز  2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :