Time 25 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

جیا بچن نے ریکھا کو گھر بلاکر امیتابھ سے متعلق کیا کہا تھا؟ بھارتی مصنف کے انکشافات

جیا بچن نے ریکھا کو گھر بلاکر امیتابھ سے متعلق کیا کہا تھا؟ بھارتی مصنف کے  انکشافات
حنیف زویری نے دعویٰ کیا بالی وڈ فلم ’دو انجانے‘ کی شوٹنگ کے دوران ریکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کا رشتہ مضبوط ہوا/ فائل فوٹو

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن،  اداکارہ جیا بچن اور  ریکھا کے درمیان love Triangle  بالی وڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث آنے والے  تنازعات میں سے ایک ہے۔ 

حال ہی میں سینئر مصنف اور فلمی تاریخ دان حنیف زاویری نے بھارتی پوڈکاسٹ کے دوران امیتابھ بچن کی زندگی میں ریکھا کی انٹری ، دونوں کے درمیان محبت اور جیا بچن کے رویے پر بات کی ہے۔

امیتابھ اور ریکھا کے درمیان محبت کب پروان چڑھی؟

حنیف زویری نے دعویٰ کیا   بالی وڈ فلم ’دو انجانے‘  کی شوٹنگ کے دوران ریکھا اور امیتابھ کے درمیان محبت کا  رشتہ مضبوط ہوا، وہ  ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے، میں نہیں جانتا کہ ان کے درمیان محبت کیسے پروان چڑھی لیکن یہ بات 100 فیصد یقینی ہے کہ وہ  دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے‘۔

مصنف کے مطابق 1982 میں فلم ’ قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن  ایک حادثے کا شکار ہوئے اس دوران  جیا بچن نے ان کا بھرپور خیال رکھا، جیا کی محبت دیکھ کر امیتابھ بچن اپنی بیوی کی طرف زیادہ جھکنے لگے اور حالات بدلنے لگے‘۔

جب جیا نے امیتابھ ریکھا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا فائدہ اٹھایا

حنیف زویری نے انکشاف کیا کہ ’امیتابھ اور ریکھا کے درمیان کشیدگی بڑھتی دیکھ کر جیا بچن نےموقع غنیمت جان کر فیصلہ لیا اور ریکھا کو اپنے گھر  لنچ پر  مدعو  کرلیا، اس وقت امیتابھ بچن گھر پر نہیں تھے، لنچ اور گپ شپ کے بعد جب ریکھا جانے لگیں تو جیا نے ریکھا کی طرف دیکھ کر کہا کہ امیتابھ میرے ہیں، میرے تھے اور ہمیشہ میرے رہیں گے، اس گفتگو کے بعد ریکھا پیچھےہٹ گئیں اور ریکھا اور جیا بچن کے دوران دوستی پروان چڑھنے لگی‘ ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1981 میں ریلیز کی گئی  فلم’ سلسلے‘  کو  امیتابھ، جیا بچن  اور ریکھا کے درمیان LOVE TRIANGLE کی شبیہ تصور کیا جاتا ہے لیکن زاویری اس کی تردید کرتے ہوئے بتاتے ہیں  کہ’ اگر چہ یش چوپڑا نے اس محبت کو پردے پر  دکھانے  کی کوشش کی لیکن  درحقیقت جیا بچن  فلم ’سلسلے ‘میں کام کیلئے رضامند نہیں تھیں کیوں کہ وہ ریکھا کو سخت ناپسند کرتی تھیں۔"

مصنف نے  راجیہ سبھا میں اپنے وقت کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ’ اس وقت  جیا نے مبینہ طور پر اس بات کو یقینی بنایا  تھا کہ امیتابھ بچن  ریکھا کے زیادہ قریب نہ بیٹھیں، شروع میں جیا نے  فلم ’ سلسلے‘  کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا تھا  لیکن آخر کار وہ سنجیو کمار کے کہنے پر راضی ہوگئیں لیکن ساتھ ہی شرط بھی رکھ دی کہ  وہ ہر روز سیٹ پر موجود ہوں گی، چاہے اس دن ان کی سین شوٹ ہوں یا نہ ہوں‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ریکھا بھی اپنے ایک انٹرویو اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ  جیا بچن نے انہیں رات کے کھانے پر دعوت دی تھی اور انہیں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'چاہے کچھ بھی ہوجائے میں امیت کو کبھی نہیں چھوڑوں گی'۔

مزید خبریں :