Time 25 مارچ ، 2025
پاکستان

دریائے سندھ سےکینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج

دریائے سندھ سےکینالز نکالنے کیخلاف پیپلز پارٹی کا مختلف شہروں میں احتجاج
پیپلزپارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، بدین، تھرپارکر اور جام شورو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے کیے/ فائل فوٹو

کراچی: دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کارکنوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔

جیو نیوز کے مطابق دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف پیپلزپارٹی کارکنوں نے لاڑکانہ، بدین، نواب شاہ، گھوٹکی، جیکب آباد، کندھ کوٹ، نوشہروفیروز، بدین، تھرپارکر اور جام شورو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے  کیے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں میں ضلعی قیادت اور ارکانِ اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا احتجاج بھی جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی تحریک نے بھی نوشہرو فیروز میں احتجاج کیا۔

احتجاج کے موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا منصوبہ صوبے کو بنجر کرنے کی سازش ہے۔


مزید خبریں :